عرب سے دور عجم کے کسی دیار میں ھوں ۔ حافظ محبوب احمد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

عرب سےدورعجم کےکسی دیارمیں ہوں

میں صبح وشام بلاوےکےانتظارمیں ہوں


کرم ہےانکاکہ ہوں انکاامتی یارو

وگرنہ میں بھری محفل میں کس شمارمیں ہوں


خداکرےکہ گِروں جاکےانکی چوکھٹ پر

میں ایک اشک.ہوں اورچشمِ اشکبارمیں ہوں


خداکرےکہ ہوپھرپھرسےانکی دیدنصیب

میں اک تمناہوں اورقلبِ بےقرارمیں ہوں


جو طیبہ میں ہوں تو محسوس ہورہاہےمجھے

میں کوئی پھول ہوں اوردامنِ بہارمیں ہوں


مہک رہی ہےمرےدل دماغ کی دنیا

تصوّرِ شہِ شاہانِ نامدارمیں ہوں


نکل کےروح بدن کےقفس سےکب پہنچے

حضورِ شاہِ شہاں میں، اس انتظارمیں ہوں


پہنچ ہی جاؤں گااک روزکوئےطیبہ میں

میں مشتِ خاک ہوں اورحالتِ غبارمیں ہوں


حضور!ہومری بےاعتدالیوں سے گزر

سراپادل ہوں، کہاں اپنےاختیارمیں ہوں