عرب سے دور عجم کے کسی دیار میں ھوں ۔ حافظ محبوب احمد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:41، 11 اکتوبر 2017ء از 39.42.190.205 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: 4... نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عرب سےدورعجم کےکسی دیارمیں ہوں میں صبح وشام بلاوےکےانتظارم...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

4... نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

عرب سےدورعجم کےکسی دیارمیں ہوں

میں صبح وشام بلاوےکےانتظارمیں ہوں

کرم ہےانکاکہ ہوں انکاامتی یارو

وگرنہ میں بھری محفل میں کس شمارمیں ہوں

خداکرےکہ گِروں جاکےانکی چوکھٹ پر میں ایک اشک.ہوں اورچشمِ اشکبارمیں ہوں

خداکرےکہ ہوپھرپھرسےانکی دیدنصیب میں اک تمناہوں اورقلبِ بےقرارمیں ہوں

جو طیبہ میں ہوں تو محسوس ہورہاہےمجھے میں کوئی پھول ہوں اوردامنِ بہارمیں ہوں

مہک رہی ہےمرےدل دماغ کی دنیا تصوّرِ شہِ شاہانِ نامدارمیں ہوں

نکل کےروح بدن کےقفس سےکب پہنچے حضورِ شاہِ شہاں میں، اس انتظارمیں ہوں

پہنچ ہی جاؤں گااک روزکوئےطیبہ میں میں مشتِ خاک ہوں اورحالتِ غبارمیں ہوں

حضور!ہومری بےاعتدالیوں سے گزر سراپادل ہوں، کہاں اپنےاختیارمیں ہوں

حافظ محبوب