عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول ۔ بیدم شاہ وارثی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:50، 16 مئی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== عدم سے لائی ہے ہستی میں آرز...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


زمرہ: نعت گو شعراء

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسولﷺ


خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسولﷺ

خوشا وہ آنکھ جو ہو محو حسن روئے رسولﷺ


تلاش نقش کف پائے مصطفیﷺ کی قسم

چنے ہیں آنکھوں سے ذرات خاک کوئے رسولﷺ


پھر ان کے نشئہ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے

جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسولﷺ


بلائیں لوں تری اے جذب شوق صل علی

کہ آج دامن دل کھچ رہا ہے سوئے رسولﷺ


شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے

کسی میں رنگ علی اور کسی میں بوئے رسولﷺ


عجب تماشا ہو میدان حشر میں بیدم

کہ سب ہوں پیش خدا اور میں روبروئے رسول


مزید دیکھیے

بیدم شاہ وارثی