عجب شان سے جلوہ گر ہے مدینہ ۔ اسعد شاہجہاں پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:29، 15 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اسعد شاہجہاں پوری ==== {{نعت}} ==== عجب شان سے جلوہ گر ہے مدینہ نظاروں کی حدِ نظر ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اسعد شاہجہاں پوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عجب شان سے جلوہ گر ہے مدینہ

نظاروں کی حدِ نظر ہے مدینہ


نہ تشبیہ صادق ، نہ تمثیل برحق

بہشتوں کی نوعِ دِگر ہے مدینہ


ابھی جی تصور سے بہلا رہا ہوں

ابھی مستعارِ نظر ہے مدینہ


تڑپتی مرادو ! مچلتی اُمیدو !

ٹھہر جاؤ ! نزدیک تر ہے مدینہ


بہارِ نگارِ عرب دیکھتا ہوں

بساطِ نشاطِ نظر ہے مدینہ


وہ دورِ جہالت کی ظلمت پرستی

اُسی شب کی تاباں سحر ہے مدینہ


وہ تلخی نہیں تلخ لمحوں میں اسعدؔ !

عجب نامِ شیریں اثر ہے مدینہ