"عبد الستار نیازی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== {{نعت 2}} آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا پھر جا رہ...)
 
سطر 34: سطر 34:




قدسی بھی چمتے ہیں ادب سے یہاں کی خاک
قدسی بھی چومتے ہیں ادب سے یہاں کی خاک


قسمت پہ جھومتا ہے مدینہ حضور کا
قسمت پہ جھومتا ہے مدینہ حضور کا
سطر 47: سطر 47:


جس کو بھی مل گیا ہے مدینہ حضور کا
جس کو بھی مل گیا ہے مدینہ حضور کا
[[زمرہ:نعت گو شعراء]]

نسخہ بمطابق 16:11، 14 جنوری 2017ء

نمونہ کلام

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا

بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا


پھر جا رہے ہیں اہل محبت کے قافلے

پھر یاد آ رہا ہے مدینہ حضور کا


تسکین جاں ہے راحت دل وجہ انبساط

ہر درد کی دوا ہے مدینہ حضور کا


نبیوں میں جیسے افضل و اعلی ہیں مصطفی

شہروں میں بادشاہ ہے مدینہ حضور کا


ہے رنگ نور جس نے دیا دو جہان کو

وہ نور کا دیا ہے مدینہ حضور کا


جب سے قدم پڑے ہیں رسالت مآب کے

جنت بنا ہوا ہے مدینہ حضور کا


قدسی بھی چومتے ہیں ادب سے یہاں کی خاک

قسمت پہ جھومتا ہے مدینہ حضور کا


ہر ذرہ ذرہ اپنی جگہ ماہتاب ہے

کیا جگمگا رہا ہے مدینہ حضور کا


ہو ناز کیوں نہ اس کو نیازی نصیب پر

جس کو بھی مل گیا ہے مدینہ حضور کا