عامر لیاقت حسین، اینکر، ٹی وی اینالسٹ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:52، 5 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: عامر لیاقت حسین، کی شہرت ایک ٹی وی اینکر کی حیثیت سے ہوئی ۔ آپ 5 جولائی 1971 کراچی میں میں پیدا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

عامر لیاقت حسین، کی شہرت ایک ٹی وی اینکر کی حیثیت سے ہوئی ۔ آپ 5 جولائی 1971 کراچی میں میں پیدا ہوئے ۔ عملی زندگی کا آغاز سیاسی جماعت ایم کیو ایم کی رکنیت سے کیا ۔ 2002 میں قومی انتخابات میں حصہ لیا ور قومی اسمبلی کے رکن ہوئے ۔ مذہبی امور کی وزارت سے سرفراز ہوئے لیکن 2007 میں آپ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ آپ کی اصل وجہ شہرت جیو نیوز پر دکھایا جانے والا شو "عالم آن لائن" کی میزبانی میزبانی تھی ۔ اس کے بعد آپ اے آر ۔ وائی سے وابستہ ہوگئے اور "عالم اور عالم" کے میزبان ہوئے ۔ اس کے بعد ایکسپریس ٹی وی اور آج کل بول ٹی وی کے ساتھ منسلک ہیں

رمضان پروگرامز کے بانی

عامر لیاقت حسین رمضان المبارک میں تفریحی و تعلیمی شوز کے بھی بانی ہیں ۔ اس سلسلے میں ، سلام رمضان، رحمان رمضان، مہمان رمضان، پہچان رمضان، امان رمضان اور پاکستان رمضان آپ کی مشہور پرگرام رہے ۔

عامر لیاقت حسین کی نعت خوانی

عامر لیاقت حسین باقاعدہ نعت خوان نہیں ہیں ۔ لیکن اپنی ٹی وی شوز کی میزبانی میں انہوں نے کچھ نعتیں بھی پڑھیں جو بہت مقبول ہوئیں ۔ جن میں چند مشہور نعتیں یہ ہیں

مخالفت کا سامنا

عامر لیاقت حسین ایک کثیر الجہت شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں ۔ انہوں نے اپنے اینٹرٹیمنٹ اور ٹاک شوز میں عوام الناس رابطے کے لیے علمی و ادبی انداز کے ساتھ ساتھ عوامی انداز اپنایا ۔ جہاں اس انداز نے ان کو عوام الناس میں مقبول کردیا ویں ایک سنجیدہ طبقہ ان کا تنقید بھی کرتا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے مذہبی روایات کو پامال کیا ہے ۔