ظلمت کدے میں نور کا دھارا رسول ہیں ۔ جمیل عظیم آبادی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: جمیل عظیم آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ظلمت کدے میں نور کا دھارا رسول ہیں

میری امید، میرا سہارا رسول ہیں


حسنِ سلوک، مہر و مروّت کو دیکھ کر

اغیار کو بھی دل سے گوارا رسول ہیں


بہرِ تلاشِ منزل عرفان وآگہی

ہر گام راہ بر ہیں، اشارا رسول ہیں


اکثر ہوا ہے ایسا تصوّر کی چھاوؔں میں

میری نظر ہے اور نظارہ رسول ہیں


قرآن کا ہے آئینہ اخلاق مصطفیٰ

تفیر وترجمانِ سپارا رسول ہیں


بدر واحد میں، خندق وخیبر کی جنگ میں

ہمراہ غازیوں کے صفِ آرا رسول ہیں


کیوں ڈر مجھے جمیل ہو طوفانِ نوح کا

کشتی بے اماں کا سہارا رسول ہیں