طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:12، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: __TOC__ '''نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ''' از امام احمد رضا خان بریلوی طوبےٰ میں جو سب سے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


از امام احمد رضا خان بریلوی


طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ

مانگوں نعت نبی لکھنے کو روح قدس سے ایسی شاخ


مولیٰ گلبن رحمت زہرا سبطین اس کی کلیاں پھول

صدیق و فاروق و عثماں حیدر ہر اک اس کی شاخ


شاخ قامت شہ میں زلف و چشم و رخسار و لب ہیں

سنبل نرگس گل پنکھڑیاں قدرت کی کیا پھولی شاخ


اپنے ان باغوں کا صدقہ وہ رحمت کا پانی دے

جس سے نخل دل میں ہو پیدا پیارے تیری ولا کی شاخ


یادِ رخ میں آہیں کر کے بن میں مَیں رویا آئی بہار

جھومیں نسیمیں نیساں برسا کلیاں چٹکیں مہکی شاخ


ظاہر و باطن اول آخر زیب فروغ و زین اصول

باغ رسالت میں ہے تو ہی گل غنچہ جڑ پتی شاخ


آل احمد خذ بیدی یا سید حمزہ کن مددی

وقتِ خزانِ عمرِ رضا ہو برگ ہدیٰ سے نہ عاری شاخ



حدائق بخشش

حدائق بخشش


پچھلا کلام

جو بنوں پر ہے بہار چمن آرائی دوست

اگلا کلام

زہے عزت و اعتلائے محمد