طلب کا منھ تو کس قابل ہے یاغوث۔ امام احمد رضا خان بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:13، 12 اپريل 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی کتاب : حدائق بخشش حصہ : دوم ===منقبتِ غوثِ اعظ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی

کتاب : حدائق بخشش

حصہ : دوم

منقبتِ غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ

طلب کا منھ تو کس قابل ہے یا غوث

مگر تیرا کرم کامل ہے یا غوث


دوہائی یا محی الدیں! دوہائی

بلا اسلام پر نازل ہے یا غوث


وہ سنگیں بدعتیں وہ تیزیِ کفر

کہ سر پر تیغ، دل پر سل ہے یا غوث


عَزُوْمًا قَاتِلًا عِنْدَالْقِتَالٖ

مدد کو آدمِ بسمل ہے یا غوث


خدارا نا خدا آ دے سہارا

ہوا بگڑی بھنور حائل ہے یا غوث


جِلا دے دیں جَلا دے کفر و الحاد

کہ تو محیی ہے تو قاتل ہے یا غوث


تِرا وقت اور پڑے یوں دین پر وقت

نہ تو عاجز نہ تو غافل ہے یا غوث


رہی ہاں شامتِ اعمال یہ بھی

جو تو چاہے ابھی زائل ہے یا غوث


غیورا! اپنی غیرت کا تَصدّق

وہی کر جو تِرے قابل ہے یا غوث


خدارا مرہمِ خاکِ قدم دے

جگر زخمی ہے دل گھائل ہے یا غوث


نہ دیکھوں شکلِ مشکل تیرے آگے

کوئی مشکل سی یہ مشکل ہے یا غوث


وہ گھیرا رشتۂ شرکِ خفی نے

پھنسا زنّار میں یہ دل ہے یا غوث


کیے ترسا و گبر اقطاب و ابدال

یہ محض اسلام کا سائل ہے یا غوث


تو قوّت دے میں تنہا کام بسیار

بدن کمزور دل کاہل ہے یا غوث


عدو بد دین، مذہب والے حاسد

تو ہی تنہا کا زورِ دل ہے یا غوث


حسد سے ان کے سینے پاک کر دے

کہ بدتر دق سےبھی یہ سل ہے یا غوث


دیا مجھ کو، انھیں محروم چھوڑا

مِرا کیا جُرم حق فاصل ہے یا غوث


خدا سے لیں لڑائی، وہ ہے معطی

نبی قاسم ہے تو موصل ہے یا غوث


عطائیں مقتدر غفّار کی ہیں

عبث بندوں کے دل میں غل ہے یا غوث


تِرے بابا کا، پھر تیرا کرم ہے

یہ منھ ورنہ کسی قابل ہے یا غوث


بھرن والے تِرا جھالا تو جھالا

تِرا چھینٹا مِرا غاسل ہے یا غوث


ثنا مقصود ہے عرضِ غرض کیا

غرض کا آپ تو کافل ہے یا غوث


رضؔا کا خاتمہ بالخیر ہوگا

تِری رحمت اگر شامل ہے یا غوث


مزید دیکھیے

بدل یا فرد جو کامل ہے یاغوث | طلب کا منھ تو کس قابل ہے یاغوث | کعبے کے بدرالدجٰی تم پہ کروروں درود

امام احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش