صفحات و ترامیم کی منظوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:23، 3 جولائی 2017ء از امواج الساحل (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: نام : ڈاکٹر خورشید نسرین تعلق: فیصل آباد، پاکستان سکونت: قطر، خلیج عرب پہچان: امواج الساحل تعارف...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نام : ڈاکٹر خورشید نسرین تعلق: فیصل آباد، پاکستان

سکونت: قطر، خلیج عرب 

پہچان: امواج الساحل تعارف ڈاکٹر خورشید نسرین، عرف امواج الساحل کا تعلق پاکستان سے ہے، یہ ایم اے عربی (گولڈ میڈل ) ہیں، انہوں نے پی ایچ ڈی کا مقالہ خلیج عرب کے دورِ جدید کے شاعر عبد الرحمن المعاودہ کی شاعری پر1985 میں لکھا، قطر کے اعلیٰ تعلیم کے مختلف اداروں میں عربی زبان و ادب پڑھاتی رہی ہیں (1978 سے 2005 )۔ عربی میں افسانہ نگاری اور شاعری کے علاوہ مختلف شعراء سلطان باہو ، شاہ حسین ، ڈاکٹرمحمد اقبال پرمضامین لکھے اور اقبال کی شاعری کا عربی اشعارمیں ترجمہ بھی کیا، غالب کے بھی کچھ اشعار کا ترجمہ عربی اشعار میں کیا۔ ثلاثیات (ھائیکو)انکا میدان سخن ہے ، اور پورے عالم عرب میں اس صنف میں پہلی شاعرہ ہونے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے ، قطر میں سب سے پہلے رباعیات ان کی ہی شائع ہوئیں ۔ اردو اور پنجابی میں بھی شاعری کی۔ اردو سے عربی افسانوں کا ترجمہ کیا۔ دونوں زبانوں میں اپنے افسانے بھی لکھے۔ مشہور عربی جرائد، الرایہ ، الشرق ، الوطن ، العرب، الجوہرہ ، العروبہ (قطر) میں اور کتابات (بحرین) میں انکی تخلیقات شائع ہوچکی ہیں۔ 2002 میں انہوں نے منسٹری آف ایجوکیشن قطر کے لیے تعلیمی سی ڈی بنائی تهی ، جو کہ قطر میں پہلی تعلیمی سی ڈی تهی ۔ اس سی ڈی پران کو منسٹری آف ایجوکیشن قطر نے بیسٹ ریسورس کا ایوارڈ دیا ۔ ریڈیو قطر کی اردو سروس میں پروگرام " برگِ گل " 2002 میں ان کا انٹرویو نشر ہوچکاہے۔ پاکستان کے اخبار نوائے وقت لاہور میں بھی ان کا انٹرویو شائع ہو چکا ہے۔ عربی سے اردو ترجمہ شدہ افسانوں کا ایک مجموعہ" ہماری زندگی" زیر طبع ہے۔