صحیفہ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


مظہر حسین مظہر کا نعتیہ مجموعہ جو 2020 میں شائع ہوا۔


صحیفہ نعت دنیائے نعت میں ایک عمدہ اضافہ ہے ۔ ڈاکٹر مظہر حسین مظہر کی شاعری میں کیفیت اور بہاو کو خیال آفرینی پر فوقیت حاصل ہے ۔ یہ شاعری احساس کے چشمے سے پھوٹتی ہے ۔ یہ ان آنکھوں کی کہانی ہے جنہوں نے مدینہ دیکھا ہوا ہے ۔ اگرچہ ڈاکٹر مظہر حسین مظہر نے کمال بات کی کہ

چاند ہوتا میری مٹھی میں ستارے ہوتے

اور کچھ روز مدینے میں گذارے ہوتے

چاند تارے تو شاید ایک دو ہاتھ دور رہ گئے ہوں لیکن وہ وہاں سے بہت کچھ لے کر لوٹے ہیں ۔ وہاں گذارے ہوئے بارہ دنوں کی کیفیات ڈاکٹر مظہر کی شاعری میں دل کی طرح دھڑکتی ہیں ۔

شعوری سطح پر یہ اس شاعر کا اظہاریہ ہے جو جانتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظہور سسکیاں لیتی ہوئی انسانیت پر کیسا بڑا احسان ہے ۔ فنی طور پر شاعر کی مصرع سازی اور ارتباط اشعار کو فورا ہی قاری کے احساس پر نقش کر دیتا ہے ۔ یہ بھِی درست کہ ایک دو جگہوں پر خفیف سی فنی و فکری لرزش محسوس ہوتی ہے ۔