صحرا حضور آپ کے دم سے چمن ہوا ۔ احمد ظفر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:04، 18 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد ظفر ==== {{نعت}} ==== صحرا حضور آپ کے دم سے چمن ہوا پتھر کا یہ نصیب کہ وہ گلبدن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ظفر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

صحرا حضور آپ کے دم سے چمن ہوا

پتھر کا یہ نصیب کہ وہ گلبدن ہوا


رحمت کے باب کھول دیے ہیں حضور نے

سورج سے فیض یاب مہِ سیم تن ہوا


تاریکی حیات کا منظر بدل گیا

نورِ ازل ہویدا سرِ انجمن ہوا


تکمیل کی ہے آپ نے خلقِ عظیم کی

بڑھ کر نہ کوئی آپ سے شیریں دُہن ہوا


میرے حضور جس کے لیے بے وطن ہوئے

تہذیب کے لیے وہی خطہ وطن ہوا


جب بھی یسا ہے اسمِ گرامی حضور کا

دِل تیرگی شب میں سحر کی کرن ہوا


پیغمروں کے قافلہ سالار آپ ہیں

رتبہ یہ آپ کا کہ خدا ہم سُخن ہوا


یہ آپ کا کرم ہے مرے حال پر حضور

میں بے ہنر تھا، نعت مگر میرا فن ہوا