شوق و نیاز و عجز کے سانچے میں ڈھل کے آ ۔ حفیظ تائب
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر: حفیظ تائب
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شوق و نیاز و عجز کے سانچے میں ڈھل کے آ
یہ کوچہ حبیبﷺ ہے، پلکوں سے چل کے آ
امت کے اولیاء بھی ادب سے ہیں دم بخود
یہ بارگاہ سرور دیں ہے سنبھل کے آ
آتا ہے تو جو شہر رسالت مآب میں
حرص و ہوا کے دام سے باہر نکل کے آ
ماہ عرب کے آگے تری بات کیا بنے
اے ماہتاب روپ نہ ہر شب بدل کے آ
سوز و تپش سخن میں اگر چاہتا ہے تو
عشق نبیﷺ کی آگ سے تائب پگھل کے آ