شاہد و غیب میں , موجود , رسولِ عربی ۔ارشاد نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:54، 18 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==={{نعت }} === شاہد و غیب میں , موجود , رسولِ عربی خود ہیں حامد کہیں محمود , رسولِ عربی ِقربت ِحق بھی و...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

شاہد و غیب میں , موجود , رسولِ عربی

خود ہیں حامد کہیں محمود , رسولِ عربی


ِقربت ِحق بھی وہی حاصل ِہستی بھی وہی

ہوں اگر منزلِ مقصود , رسول عربی


جن کے انوار کی حد ارض و سما سے ہے ورا

جن کی وسعت نہیں محدود, رسولِ عربی


کھل گئے نظرِ عنایت سے مری ہستی پر

راستے قرنوں سے مسدود , رسولِ عربی


آپ چاہیں تو میسر مجھے ہو سکتی ہے

دید کی ساعتِ مسعود , رسولِ عربی


اسمِ سرکار کی خوشبو سے معطر ہو کر

ہر سخن میراِ بنے عود , رسولِ عربی


وجہِ تخلیقِ جہاں رحمتِ عالم , ارشاد

جن کا عاشق ہوا معبود , رسولِ عربی