"سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی ۔ گوہر ملسیانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حسن عسکری ==== {{نعت}} ==== سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی چار سو تاباں جہاں میں ہ...)
 
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 09:50، 15 اگست 2017ء


شاعر: حسن عسکری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سیرت وکردار دیتے ہیں شہادت آپ کی

چار سو تاباں جہاں میں ہے صداقت آپ کی


زندگانی کا سلیقہ آپ نے بتلا دیا!

نوعِ انساں پر ہے بے پایاں عنایت آپ کی


آپ کے افکار تو قرآن کی تفسیر ہیں

باعثِ رحمت زمانے میں رسالت آپ کی


ملّتِ بیضا کی عظمت آپ کی تعلیم میں

کامیابی کی دلالت ہے شریعت آپ کی


جھولیاں بھرتے رہے محتاج بھی، مسکین بھی

باخدا اتنی فراواں تھی سخاوت آپ کی


کاروان فکر کا جادہ جہان شوق میں

منزل مقصود کا رستہ ہدایت آپ کی


کیسہ دل میں چھپا لو گوہر توحید کو

زندگانی کا اثاثہ یہ امانت آپ کی