سر لامکاں سے طلب ہوئی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:02، 4 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعت شاعر: عنبر وارثی ==== {{نعت}} ==== سرِ لامکاں سے طلب ہوئی سوئے منتہی وہ چ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: عنبر وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سرِ لامکاں سے طلب ہوئی

سوئے منتہی وہ چلے نبی

کوئی حد ان کے عروج کی

بلغ العلیٰ بکمالہ


یہی ابتداء یہی انتہا

یہ فروغِ جلوہ حق نما

کہ جہان سارا چمک اٹھا

کشف الدجیٰ بجمالہ


رُخ مصطفیٰ کی یہ روشنی

یہ تجلیوں کی ہماہمی

کہ ہر ایک چیز چمک اٹھی

کشف الدجیٰ بجمالہ


وہ سراپا رحمتِ کبریا

کہ ہر اک پہ جن کا کرم ہوا

یہ کلامِ پاک ہے برملا

حسنّت جمیع خصالہ


یہ کمالِ خُلق محمدی

کہ ہر اک پہ چشمِ کرم رہی

سرِ حشر نعرہ اُمتی

حسنّت جمیع خصالہ


وہی حق نگر وہی حق نما

رُخ مصطفیٰ ہے وہ آئینہ

کہ خدائے پاک نے خود کہا

صلواعلیہ وآلہ


مرادین عنبرِ وارثی بخدا ہے عشقِ محمدی

مرا ذکر و فکر ہے بس یہی

صلواعلیہ وآلہ