سبز گنبد پہ نظر شوق سے ڈالی میں نے - زینب سروری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:54، 16 نومبر 2019ء از 83.110.249.192 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === سبز گنبد پہ نظر شوق سے ڈالی میں نے اپنی سوئی ہوئی تقدیر جگا ل...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

سبز گنبد پہ نظر شوق سے ڈالی میں نے اپنی سوئی ہوئی تقدیر جگا لی میں نے


دل کی آواز پہ لبیک کہا، آنکھوں میں خاک طیبہ کی سرِ راہ لگا لی میں نے


عکس ہے گنبدِ خضرٰی کا نگاہوں میں ابھی تشنگی کچھ تو نگاہوں کی بجھا لی میں نے


روح کی، جان وجگر،قلب کی تسکیں کے لئے ان کی تصویر تخیل میں بسا لی میں نے


دیکھتے، دیکھتے یکبارگی اپنے دل کی ڈور اک گنبدِ خضرٰی سے ملا لی میں نے


ہے یقیں ان کی دعاؤں کی قبولیت کا در پہ ہرشخص کو دیکھا ہے سوالی میں نے


مستقل ہو مرا دربار پہ آنا جانا ہر مدینے کے مسافر سے دعا لی میں نے


مل گئی روح کو تسکیں دلِ مضطر کو قرار سر پہ پاپوشِ مبارک جو اٹھا لی میں نے


ان کی یادوں سے منور ہے یہ اب تک زینب بزم اک خانۂ دل میں بھی سجا لی میں نے