ساکھ میخانہ احمد کی ہے کتنی اچھی کالی داس گپتا رضا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:29، 7 مارچ 2017ء از 37.245.177.14 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ساکھ میخانہءاحمد کی ہے کتنی اچھی جام اچھے ہیں خم اچھے ہیں صراحی اچھی ناخدا جس پہ فدا ہے وہ محمد ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ساکھ میخانہءاحمد کی ہے کتنی اچھی


جام اچھے ہیں خم اچھے ہیں صراحی اچھی


ناخدا جس پہ فدا ہے وہ محمد کا ہے نام


جس پہ دیندار چڑھا ہے وہی کشتی اچھی


جام و مینا سے نہیں ہم کو سروکار مگر


آپ کے نام پہ آجائے تو مستی اچھی


اسوہ شاہ رسل کا جو ہوا دیوانہ


اس نے تعمیر طریقت کی اٹھائی اچھی


واسطے آپ کے جھیلوں تو ستم بھی اچھا


عشق میں آپ کے آئے تو بلا بھی اچھی


سامنے سیرت نبوی کے کوئی کیا ٹہھرے


نیک، مقبول، خوش اسلوب، انوکھی، اچھی


کہہ گئے راہ محمد سے گزرنے والے


آپ ہوں جس کی طرف بات اسی کی اچھی


نعت کے بدلے رضا آج سنائی جو غزل


واقعی یہ تمہیں میلاد میں سوجھی اچھی