سانچہ:اس ماہ کی اہم شخصیات 3

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
معروف شعراء اور نعت گوئی : منیر نیازی
Munir Niazi.jpg

منیر نیازی 9 اپریل 1928ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو کے 13 اور پنجابی کے 3 شعری مجموعے یادگار چھوڑے انہوں متعدد فلموں کے نغمات بھی تحریر کئے جو بے حد مقبول ہوئے۔منیر نیازی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا۔26 دسمبر 2006ء کومنیر نیازی لاہور میں وفات پاگئے۔وہ لاہور میں قبرستان ماڈل ٹاون کے بلاک میں آسودۂ خاک ہیں۔

اس ماہ کے اہم نعت خواں
NTK Muzaffar Warsi.jpg

آپ کا اصل نام محمد مظفر الدین احمد صدیقی تھا اور آپ 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ [ یو پی ، بھارت ] میں پیدا ہوئے ۔ والد بزرگوار الحاج صوفی شرف الدین احمد صدیقی "فصیح الہند" اور "شرف الشعرا ء جیسے القابات سے پہچانی جانے والی ایک عالم شخصیت تھے جنہوں نے کم ازکم دو درجن ادبی و دینی کتاب لکھیں۔ وہ صوفی شرف الدین احمد صدیقی صوفی وارثی میرٹھی کے نام سے مشہور تھے ۔ وارثی نسبت حاجی وارث علی کے سلسلے سے ہے ۔

style="float:right; margin-left: 10px;" Abul Sattar Niazi.jpg

عبدالستار نیازی 1938ئ میں ریاست کپور تھلہ (انڈیا) میں مستری بدر الدین مغل کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ نے بے شمار مشہور کلام لکھے اور پڑھے ۔ کچھ مشہور کلام دیکھیے

|}

|}