سانچہ:آج کی نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
آج کی نعت : ارسلان احمد ارسل

Naat Kaainaat Arslan Ahmad Arsal.jpg

ارسلان احمد ارسل لاہور کے ابھرتے ہوئے نعت گو شاعر ہیں ۔ شاعر تو معاشرے کی وہ آنکھ ہوتی ہے جو کسی بھی زخم یا زیادتی کو دیکھ کر فورا اشکبار ہو جاتی ہے ۔ اور جب معاملہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس اور ختم نبوت کو ہو تو اس آنکھ کے ساتھ دل بھی کراہ اٹھتا ہے ۔ یہ نعت مبارکہ بھی ایک ایسے ہی دل کی آہ ہے ۔

شاعر : ارسلان احمد ارسل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منکر ختم نبوت! غرق ہو

تجھ سے ہو کیسی مروت' غرق ہو


ڈوب کے مرجائیں ایسے حکمراں

ایسی بے غیرت قیادت غرق ہو


میں اعلی الاعلان کرتا ہوں لعیں !

تجھ سے اعلان بغاوت ' غرق ہو


اس سے تیری اور بھی ظاہر ہوئی

ذہن کی ساری خباثت غرق ہو


عزت و حرمت رسول پاک کی

دیں میں سمجھے جو بھی بدعت, غرق ہو


مرتبہ پائے غلام مصطفی

دشمن احمد کی عزت غرق ہو


نعت سے ہٹ کر اگر کچھ بھی کہا

یہ نہ ہو ارسل, ریاضت غرق ہو