سانچہ:آج کی نعت
اس ہفتے کا نعت گو: ریاض مجید | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
13 اکتوبر کو پیدا ہونے والے ریاض مجید نعت کے حوالے سے پاکستان میں پہلے پی ایچ ڈی سکالر ہیں ۔ آپ شاعری میں بھی جدید تراکیب و لفظیات کے استعمال کے قائل ہیں ۔ ان کی ایک نعت مبارکہ دیکھیے ۔ نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمسیرِ چمن میں ، بیٹھ لب جُو، دُرُود پڑھ کر یاد، پھول دیکھ کے وہ رُو، دُرُود پڑھ
جنّت بنا رہے ترا ہر سُو، دُرُود پڑھ
جتنا بھی وقت تجھ کو ملے تُو، دُرُود پڑھ
پھیلا صدائے نوُر کے بازو! دُرُود پڑھ
سر کو جھکا کے اے دلِ خوش خُو! دُرُود پڑھ
ہے خاص اِس دُرُود کی خوشبو! دُرُود پڑھ
دن ہو کہ رات، قلبِ رضا جُو! دُرُود پڑھ
وہ ، جس میں ہو اویس ؓ کی خوشبو، دُرُود پڑھ
آنکھوں میں لا کے شکر کے آنسو، دُرُود پڑھ |