"سانچہ:آج کی نعت" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 8: سطر 8:
|}  
|}  


[[13 اکتوبر ]] کو پیدا ہونے والے [[ریاض مجید ]] نعت کے حوالے سے پاکستان میں پہلے پی ایچ ڈی سکالر ہیں ۔ آپ شاعر میں بھی جدید تراکیب  و لفظیات کے استعمال کے قائل ہیں ۔ ان کی ایک نعت مبارکہ دیکھیے ۔  
[[13 اکتوبر ]] کو پیدا ہونے والے [[ریاض مجید ]] نعت کے حوالے سے پاکستان میں پہلے پی ایچ ڈی سکالر ہیں ۔ آپ شاعری میں بھی جدید تراکیب  و لفظیات کے استعمال کے قائل ہیں ۔ ان کی ایک نعت مبارکہ دیکھیے ۔  


==== {{نعت }} ====
==== {{نعت }} ====

نسخہ بمطابق 19:23، 13 اکتوبر 2017ء

اس ہفتے کا نعت گو: ریاض مجید

Naat Kainaat Riaz Majeed.jpg

13 اکتوبر کو پیدا ہونے والے ریاض مجید نعت کے حوالے سے پاکستان میں پہلے پی ایچ ڈی سکالر ہیں ۔ آپ شاعری میں بھی جدید تراکیب و لفظیات کے استعمال کے قائل ہیں ۔ ان کی ایک نعت مبارکہ دیکھیے ۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سیرِ چمن میں ، بیٹھ لب جُو، دُرُود پڑھ

کر یاد، پھول دیکھ کے وہ رُو، دُرُود پڑھ


ہر سانس وروِ صَلِّ علَیٰ سے مہکتی آئے

جنّت بنا رہے ترا ہر سُو، دُرُود پڑھ


خالی نہ جائے کوئی بھی پَل اُن کے ذکر سے

جتنا بھی وقت تجھ کو ملے تُو، دُرُود پڑھ


زنجیریٔ حیات! ہم آغوشِ وقت ہو

پھیلا صدائے نوُر کے بازو! دُرُود پڑھ


دہلیزِ نوُر آنکھ میں رکھ اُس حریم کی

سر کو جھکا کے اے دلِ خوش خُو! دُرُود پڑھ


کُنجِ لَحَد سے باغِ جناں تک رہے گی ساتھ

ہے خاص اِس دُرُود کی خوشبو! دُرُود پڑھ


اُن کی جناب میں سرِ تسلیم، خم رہے

دن ہو کہ رات، قلبِ رضا جُو! دُرُود پڑھ


دُوری میں رہ کے کیف ِ حضوری نصیب ہو

وہ ، جس میں ہو اویس ؓ کی خوشبو، دُرُود پڑھ


یہ سوچ، تجھ کو کون سی نعمت ملی ، ریاض

آنکھوں میں لا کے شکر کے آنسو، دُرُود پڑھ