"ساجد صدیق نظامی۔ عطیات کتب برائے نعت ریسرچ سینٹر" کے نسخوں کے درمیان فرق
(نیا صفحہ: ساجد صدیق نظامی۔لاہور امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے معذرت کے ساتھ عرض کررہاہوں کہ آپ کی توجہ اور...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
[[نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 25 ]] | |||
=== خطوط === | |||
[[ساجد صدیق نظامی۔لاہور]] | [[ساجد صدیق نظامی۔لاہور]] | ||
نسخہ بمطابق 19:04، 19 اپريل 2017ء
خطوط
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے معذرت کے ساتھ عرض کررہاہوں کہ آپ کی توجہ اورمہربانی اوریاد دہانی کے باوجود بروقت نعت رنگ کے لیے مضمون تیار نہ کرسکا۔ ۱۲ نومبر ۲۰۱۴ کو یہ مضمون تیارکرکے لیپرڈ کورئیر سروس کے حوالے کردیا مگر وہ واپس آگیا ۔وجہ تبدیلی پتہ تھی جو پتہ میں نے نعت رنگ شمارہ ۲۳ سے نقل کیا تھا بعدازاں کوشش میں رہا کہ آپ کا موجودہ پتہ دریافت کرسکوں۔بردرام رفاقت علی شاہد کی مہربانی سے یہ پتہ حاصل ہوا۔بعد کو پھر میری کوتاہی اورتساہل آڑے آگیا نتیجہً اب یہ ارسال کیا جارہاہے جس شمارے میں جگہ ہووہاں شائع کرنے کا فیصلہ کرلیجیے۔
۱۹۳۸ میں ایوب الرحمن عثمانی نے گلدستہ محسن کاکوروی کی شرح لکھ کرلاہور سے شائع کروائی تھی اس میں قصیدہ مدیح خیرالمرسلین کی بھی عمدہ تشریح موجودہے اگر اس قصیدے کی شرح نعت رنگ کے کسی شمارے میں شائع ہوتوقارئین کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگی۔