زمین پر جو ترے آستاں کا حصّہ ہے ۔ صفدر صدیق رضی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:13، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: صفدر صدیق رضی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زمین پر جو ترے آستاں کا حصّہ ہے

زمیں کا حصّہ نہیں ، آسماں کا حصّہ ہے

زمیں کو تیری سعادت ، فلک کو تجھ سے شرف

کہ تیرا لُطف و کرم دو جہاں کا حصّہ ہے

کوئی بھی راہ سہی ، تیری پیروی میں تو ہے

ہر اک مسافر اسی کارواں کا حصّہ ہے

ترے نقوشِ قدم سے جو سرفراز ہوئی

وہ مُشتِ خاک مرے جسم و جاں کا حصّہ ہے

جزا کااہل نہیں ہوں سزا کی تاب نہیں

مرا وجود کہیں درمیاں کا حصّہ ہے


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25