"ریاض احمد ریاض" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
 
سطر 2: سطر 2:
===نمونہ کلام===
===نمونہ کلام===


{{نعت 2}}
=== نعتِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ===


آگیا تقدیر سےمیری مدینہ آ گیا
آگیا تقدیر سےمیری مدینہ آ گیا

حالیہ نسخہ بمطابق 16:28، 14 جنوری 2017ء

نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آگیا تقدیر سےمیری مدینہ آ گیا

جس سے بام عرش پر پہنچوں وہ زینا آگیا


ہر قدم پر موت کا مجھ کو پسینا آگیا

عشق میں مرنا تو کیا مرمر کے جینا آگیا


مجھ سے عاصی کا ہوا جب ان کی امت میں شمار

حشر کے دن شرم سے مجھ کو پسینا آگیا


خم کے خم پی جائیں ہم ضائع نہ ہو اک بوند بھی

باندھ کر چلو ہمیں اب مے کا پینا آگیا


نام اقدس نقش ہے مہر نبوت کی طرح

کام میرے اب مرے دل کا نگینا آگیا


اے جنون کچھ دھجیاں میرے گلے میں ڈال

پھوٹتی ہےجس میں کونپل وہ مہینا آ گیا


میرے شیشے کی پری ہے گنبد خضرح کا عکس

مے کشو، جان مدینہ، سبز مینا آگیا


حشر زا ہے کس ادب سے آرزووں کا ہجوم

بزم دل میں بزم اقدس کا قرینا آگیا