"ریاض احمد ریاض" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== {{نعت2}} آگیا تقدیر سےمیری مدینا آ گیا جس سے بام عرش پر پہنچوں وہ زینا آگیا ہر قدم پ...)
 
سطر 2: سطر 2:
===نمونہ کلام===
===نمونہ کلام===


{{نعت2}}
{{نعت 2}}


آگیا تقدیر سےمیری مدینا آ گیا
آگیا تقدیر سےمیری مدینہ آ گیا


جس سے بام عرش پر پہنچوں وہ زینا آگیا
جس سے بام عرش پر پہنچوں وہ زینا آگیا
سطر 42: سطر 42:


بزم دل میں بزم اقدس کا قرینا آگیا
بزم دل میں بزم اقدس کا قرینا آگیا
[[زمرہ: نعت گو شعراء]]

نسخہ بمطابق 16:28، 14 جنوری 2017ء

نمونہ کلام

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آگیا تقدیر سےمیری مدینہ آ گیا

جس سے بام عرش پر پہنچوں وہ زینا آگیا


ہر قدم پر موت کا مجھ کو پسینا آگیا

عشق میں مرنا تو کیا مرمر کے جینا آگیا


مجھ سے عاصی کا ہوا جب ان کی امت میں شمار

حشر کے دن شرم سے مجھ کو پسینا آگیا


خم کے خم پی جائیں ہم ضائع نہ ہو اک بوند بھی

باندھ کر چلو ہمیں اب مے کا پینا آگیا


نام اقدس نقش ہے مہر نبوت کی طرح

کام میرے اب مرے دل کا نگینا آگیا


اے جنون کچھ دھجیاں میرے گلے میں ڈال

پھوٹتی ہےجس میں کونپل وہ مہینا آ گیا


میرے شیشے کی پری ہے گنبد خضرح کا عکس

مے کشو، جان مدینہ، سبز مینا آگیا


حشر زا ہے کس ادب سے آرزووں کا ہجوم

بزم دل میں بزم اقدس کا قرینا آگیا