رکھتا ہے روح وجسم کو تازہ درود پاک ۔ اقبال نجمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:05، 18 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اقبال نجمی ==== {{نعت}} ==== رکھتا ہے روح وجسم کو تازہ درودِ پاک کرتا ہے رنج وغم کا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اقبال نجمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رکھتا ہے روح وجسم کو تازہ درودِ پاک

کرتا ہے رنج وغم کا مداوا درودِ پاک


وابستگی ہے جس کو محمد کے نام سے

اس کا تو ہر گھڑی ہے وظیفہ درودِ پاک


لاریب اس کو مل گئی نعمت جہان کی

دل کے ورق پہ جس نے بھی لکھا درودِ پاک


گلزار دل رہے گا ہمیشہ ہی پر بہار

کرنا جو لب کشائی تو پڑھنا درودِ پاک


دامن میں یوں سمیٹنا تم اس کی برکتیں

آقا کا نام آتے ہی پڑھنا درودِ پاک


اس کو مرے حبیب کی قربت ہوئی نصیب

جس نے مرے حبیب پر بھیجا درودِ پاک


حاصل اسی سے ہوتا ہے کیفِ دوام بھی

قلب جزیں اصل سہارا درودِ پاک


ملتی ہے شمع جاں کو اس سے ہی روشنی

نجمی ہے میرے دل کا اجالا درودِ پاک