"رکھتا ہے روح وجسم کو تازہ درود پاک ۔ اقبال نجمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اقبال نجمی ==== {{نعت}} ==== رکھتا ہے روح وجسم کو تازہ درودِ پاک کرتا ہے رنج وغم کا...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]


شاعر: [[اقبال نجمی]]
شاعر: [[اقبال نجمی]]

حالیہ نسخہ بمطابق 14:01، 18 اگست 2017ء


شاعر: اقبال نجمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رکھتا ہے روح وجسم کو تازہ درودِ پاک

کرتا ہے رنج وغم کا مداوا درودِ پاک


وابستگی ہے جس کو محمد کے نام سے

اس کا تو ہر گھڑی ہے وظیفہ درودِ پاک


لاریب اس کو مل گئی نعمت جہان کی

دل کے ورق پہ جس نے بھی لکھا درودِ پاک


گلزار دل رہے گا ہمیشہ ہی پر بہار

کرنا جو لب کشائی تو پڑھنا درودِ پاک


دامن میں یوں سمیٹنا تم اس کی برکتیں

آقا کا نام آتے ہی پڑھنا درودِ پاک


اس کو مرے حبیب کی قربت ہوئی نصیب

جس نے مرے حبیب پر بھیجا درودِ پاک


حاصل اسی سے ہوتا ہے کیفِ دوام بھی

قلب جزیں اصل سہارا درودِ پاک


ملتی ہے شمع جاں کو اس سے ہی روشنی

نجمی ہے میرے دل کا اجالا درودِ پاک