رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:31، 27 مارچ 2023ء از 45.115.52.62 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

"عالم نظامی" شاعر :عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے

حشر میں یوں پیش ہونگے ہم خدا کے سامنے


عرش اعظم ہر قدم جس کی قدم بوسی کرے

ہر بلندی خاک اس کی گرد پا کے سامنے


دیکھتے ہی چہرئہ انور قدم پر گر پڑے

جب عمر تشریف لائے مصطفیٰ کے سامنے


جس میں شامل ہو وسیلہ احمد مختار کا

کیا دوا کی حیثیت ہے اس دعا کے سامنے


حسن یوسف حسن جنت اور یہ حسن جہاں

کس کو رکھیں ہم جمال مصطفیٰ کے سامنے


ان کے در سے سرفرازی کی سند جب سے ملی

میں دیا عالم جلاتا ہوں ہوا کے سامنے