رحمت کا ہے دروازہ کھلا مانگ ارے مانگ ۔ عبدالستار نیازی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:51، 25 اپريل 2017ء از 39.55.76.104 (تبادلۂ خیال) (←نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی)
شاعر : عبدالستار نیازی
نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
رحمت کا ہے دروازہ کھلا مانگ ارے مانگ
دیتا ہے کرم ان کا صدا مانگ ارے مانگ
آ جائے گا اک روز بھی طیبہ سے بلاوا
ہر وقت مدینے کی دعا مانگ ارے مانگ
بھر جائے گا کشکول مرادون سے ترا بھی
بن کر میرے آقا کا گدا مانگ ارے مانگ
مایوس نہ ہو یہ مرے لجپال کا در ہے
ہے کس لئے خاموش کھڑا مانگ ارے مانگ
سرکار سے سرکار کو مانگوں گا نیازی
سرکار نے جس وقت کہا مانگ ارے مانگ
نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی