رحمتِ نورِ خدا میرے نبیؐ کی ذات ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:17، 15 ستمبر 2019ء از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: === {{نعت }} === رحمتِ نورِ خدا میرے نبیؐ کی ذات ہے شمعِ وحدت کی ضیا میرے نبیؐ کی ذات ہے کون سے لفظوں می...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رحمتِ نورِ خدا میرے نبیؐ کی ذات ہے

شمعِ وحدت کی ضیا میرے نبیؐ کی ذات ہے


کون سے لفظوں میں اب تعریف اُن ؐکی ہو سکے

مصطفی ؐ اور مجتبیٰ ؐ میرے نبیؐ کی ذات ہے


بے بسی اور بے کسی کے ہر بھیا نک موڑ پر

مِیرا ہر پَل آسرا میرے نبیؐ کی ذات ہے


ذاتِ باری جن کی ذاتِ پاک پر بھیجے درود

وہ حبیبِ کبریا میرے نبیؐ کی ذات ہے


کوئی بھی خالی درِ اقدس سے فیضیؔ کب گیا

منبعِ جُود و سخا میرے نبیؐ کی ذات ہے