رب نے سن لی مری فریاد صدا سے پہلے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:49، 3 جولائی 2022ء از 49.32.225.14 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: شاعر :عالم نظامی ==نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم== رب نے سن لی مری فریاد صدا سے پہلے جب پڑھا میں ن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر :عالم نظامی

نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم

رب نے سن لی مری فریاد صدا سے پہلے

جب پڑھا میں نے درود ان پہ دعا سے پہلے


دل میں جل اٹھتا ہے طیبہ کے تصور کا چراغ

جب بھی رو لیتا ہوں میں حمد و ثنا سے پہلے


سرور دیں کو مصیبت میں پکارا جب بھی

آئے امداد کو وہ میری صدا سے پہلے


پہلی خواہش بھی یہی آخری خواہش بھی یہی

دیکھ لوں روضئہ سرکار قضا سے پہلے


انسیت ایسی ہے ہر صبح پہونچ جاتا ہے

باغ طیبہ میں یہ دل باد صبا سے پہلے


زندگی اتنی وفا مجھ سے خدارا کرنا

موت آئے نہ مجھے ان کی رضا سے پہلے


اب تو پلکوں پہ بٹھاتا ہے زمانہ عالم

پوچھتا کون تھا آقا کی ثنا سے پہلے