"رانا بھگوان داس" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 60: سطر 60:
[[زمرہ : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی ]]
[[زمرہ : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی ]]
[[زمرہ: غیرمسلم شعراء ]]
[[زمرہ: غیرمسلم شعراء ]]
[[زمرہ: نعت گو شعراء ]]

نسخہ بمطابق 07:09، 17 جنوری 2017ء

Rana Bhagwan Das.jpg

رانا بھگوان داس

رانا بھگوان داس 20 دسمبر 1942ء کو نصیر آباد، ضلع قمبر شہداد کوٹ، سندھ میں ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ عدالت عظمی پاکستان کے نگران منصف اعلی رہ چکے ہیں۔انہوں نے نے قانون کے ساتھ اسلامیات میں ماسٹرز کیا۔جسٹس رانا بھگوان داس اعلی عدلیہ میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے جج تھے، وہ انتہائی اچھی شہرت کے حامل تھے اور اپنے پوری خدمت کے دوران ہمیشہ غیر متنازع ثابت ہوئے۔رانا صاحب نے شاعری بھی کی اور نعتیہ اشعار بھی کہے ۔

نمونہِ کلام

جمالِ دو عالم تری ذاتِ عالی​

دو عالم کی رونق تری خوش جمالی​


خدا کا جو نائب ہوا ہے یہ انسان​

یہ سب کچھ ہے تری ستودہ خصالی ​


تو فیاضِ عالم ہے دانائے اعظم​

مبارک ترے در کا ہر اِک سوالی​


نگاہِ کرم ہو نواسوں کا صدقہ​

ترے در پہ آیا ہوں بن کے سوالی ​


میں جلوے کا طالب ہوں ، اے جان عالم!​

دکھادے ،دکھادے وہ شانِ جمالی ​


ترے آستانہ پہ میں جان دوں گا ​

نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں ، نہ جاوٗں گا خالی ​


تجھے واسطہ حضرتِ فاطمہ کا​

میری لاج رکھ لے دو عالم کے والی ​


نہ مایوس ہونا ہے یہ کہتا ہے بھگوان ​

کہ جودِ محمد ہے سب سے نرالی ​ ​

ٓ


وفات

رانا صاحب کا 23 فروری 2015 کو کراچی میں انتقال ہوا۔ وہ بیمار تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج رہے ۔