رافت وعلم کی چادر ہیں رسول عربی ۔ جمیل عظیم آبادی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:33، 9 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: جمیل عظیم آبادی ==== {{نعت}} ==== رافت وعالم کی چادر ہیں رسولِ عربی حسنِ اخلاق کے پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: جمیل عظیم آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رافت وعالم کی چادر ہیں رسولِ عربی

حسنِ اخلاق کے پیکر ہیں رسولِ عربی


خاص خطے کے نہیں، خاص قبیلے کے نہیں

دونوں عالم کے پیمبر ہیں رسولِ عربی


شاہِ کونین، مگر پیٹ پر پتھر باندھے

ایسے رتبے کے تونگر ہیں رسولِ عربی


کشتیِ عمر میری کیوں نہ ہو محتاجِ کرم

بحرِ رحمت کے شناور ہیں رسولِ عربی


ذاتِ اقدس سے شبِ تار بھی مہتاب ہوئی

نورِ یزداں سے منّور ہیں رسولِ عربی


تشنگی میری بھی بجھ جائے گی روزِ محشر

قاسم وساقیِ کوثر ہیں رسولِ عربی


گمرہی ہوگی کسی اور کی قسمت میں جمیل

مرے ہادی، مرے رہبر ہیں رسولِ عربی