ذکر خیر الورا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

عزیز الدین خاکی کا پہلا نعتیہ مجموعہ میرے دوسرے نعتیہ مجموعے"ذکر صل علی" (مطبوعہ 1994ء )کی اشاعت پر حضرت حفیظ تائب کا تبصرہ


         زبان و لب سے پھوٹنے والے نعت کے سوتے جب ذہن و دل سے جاملے تو "ذکر خیرالورا "کے بعد" ذکر صل علی "جیسا مجموعہء نعت وجود میں آیا ۔ اس سے پہلے عزیز الدین خاکی آڈیو کیسٹ کے علاوہ اپنی پسند کی نعتوں اور مناقب کے انتخاب بھی شائع کر چکے ہیں ۔ 
        چھ برس تک صرف آواز کا جادو جگاتے ہوئے وہ سامعین نعت کی پسندیدہ نہج سے پوری طرح آشنا ہو گئے تو انہوں نے اسی معار پر نعت گوئی کی بنیاد رکھی لیکن رفتہ رفتہ وہ ادبی معیارات سے آگاہ ہو کر اہل ادب میں بھی بار پانے لگے ۔۔
          اس سعید اور ذہین نوجوان سے ہماری بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔ وہ جوں جوں نعت گوئی میں ڈوبتے جائیں گے اس باب میں قابل قدر اضافے کرتے چلے جائیں گے ۔ میں عزیز الدین خاکی کے ذہنی ارتقاء کے لیئے دعا گو ہوں ۔۔

حفیظ تائب لاہور 1994ء

____ نعت رسول مقبول ____

سرکار اپنا روضہء انور دکھائیے ہم درد کے ماروں کو بھی طیبہ بلائیے

گزرے ہماری زندگی گنبد کے سائے میں بس ایسی زندگی ہمیں سرکار چاہیئے

جائیں کہاں در چھوڑ کر ہم آپ کا حضور ہم عاصیوں کو اپبے دامن میں چھپائیے

جس دم ہو تزکرہ شہ عالی وقار کا اپنے دل و نگاہ ادب سے جھکائیے

دنیا کی خواہشوں کو مٹا کر قلوب سے یاد رسول پاک کو دل میں بسائیے

ہم کو بھی اے رسول خدا رحمت جہاں اپنے دیار پاک کا منگتا بنائیے

بن جائیے خلوص و عقیدت کی اک مثال سب کو درود پاک کا نغمہ سنائیے

آقا یہاں موجود ہیں ایمان ہے مرا سب یا رسول اللہ کا نعرہ لگائیے

عشاق کر رہے ہیں تقاضہ یہ بار بار خاکی رسول پاک کی نعتیں سنائیے

___ عزیز الدین خاکی _______اس ہفتہ کا تازہ نعتیہ کلام ___ ______________ نعت رسول مقبول _____

اس نور مصطفی کی بھلا کیا مثال ہو جو ساری کائنات کا حسن و جمال ہو

کہتا ہوں ان کی نعت بہ اذن خدائے پاک جس وقت بھی زرا سی طبیعت بحال ہو

حسرت نکل ہی جائے گی اس دل کی با خدا دبار مصطفی میں جو میرا وصال ہو

اس کےلیئے۔ تو کوئی بھی مشکل نہیں رہی جس کی مدد کے واسطے آقا کی آل ہو

جس کی زبان پر ہو ہمیشہ درود پاک کیسے نہ دو جہان میں وہ مالا مال ہو

یہ گردش زمانہ بگاڑے گی کیا مرا مدح و ثناء حضور کی جب میری ڈھال ہو

ہر پل انہی کی مدح و ثنا میں گزار دوں ہر وقت میرے ذہن میں ان کا خیال ہو

آقا ہی بخشوائیں گے خاکی یقین ہے ڈوبا ہوا گناہ میں گر بال بال

____عزیز الدین خاکی ____ ____________________________