ذات والا پہ بار بار درود ۔ حسن رضا بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:48، 21 جون 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== ذات والا پہ بار بار درود بار بار اور بے شمار درو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

ذات والا پہ بار بار درود

بار بار اور بے شمار درود


زوئے انور پہ نور بار سلام

زلف اطر پہ مشک بار درود


ان کے ہر جلوہ پر ہزار سلام

ان کے ہر لمحہ پر ہزار درود


سر سے پا تک کروڑ بار سلام

اور سراپا پہ بے شمار درود


بیٹھے اٹھتے جا گتے سوتے

ہو الہی میرا شعار درود


شہر یار رسل کی نذر کروں

سب درودوں کی تاجدار درود


قبر میں خوب کام آتی ہے

بیکسوں کی ہے یار غار درود


انہیں کس کے درود کی پروا

بھیجے جب ان کا کردگار درود


ہے کرم ہی کرم کہ سنتے ہیں

آپ خوش ہو کے بار بار درود


اے حسن خار غم کو دل سے نکال

غمزدوں کی ہے غمگسار درود