"ذات والا پہ بار بار درود ۔ حسن رضا بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== ذات والا پہ بار بار درود بار بار اور بے شمار درو...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ====
==== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  ====





حالیہ نسخہ بمطابق 15:15، 21 جون 2017ء


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ذات والا پہ بار بار درود

بار بار اور بے شمار درود


زوئے انور پہ نور بار سلام

زلف اطر پہ مشک بار درود


ان کے ہر جلوہ پر ہزار سلام

ان کے ہر لمحہ پر ہزار درود


سر سے پا تک کروڑ بار سلام

اور سراپا پہ بے شمار درود


بیٹھے اٹھتے جا گتے سوتے

ہو الہی میرا شعار درود


شہر یار رسل کی نذر کروں

سب درودوں کی تاجدار درود


قبر میں خوب کام آتی ہے

بیکسوں کی ہے یار غار درود


انہیں کس کے درود کی پروا

بھیجے جب ان کا کردگار درود


ہے کرم ہی کرم کہ سنتے ہیں

آپ خوش ہو کے بار بار درود


اے حسن خار غم کو دل سے نکال

غمزدوں کی ہے غمگسار درود