دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں - نعت پاک

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: س ن مخمور

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیکھا ہے نہیں کیا کچھ گلزار ِ مدینہ میں

جنت ہی سمٹ آئی اک خار ِ مدینہ میں


دل کو ہے کیا روشن عالم کو کیا خیرہ

ایسی ہے ضیا دیکھی انوار ِ مدینہ میں


شاہد ہے جہاں سارا عالم کے طبیبوں نے

کچھ روگ نہیں پایا بیمار ِ مدینہ میں


واعظ کو ملی جنت عاشق کو ملا خالق

ملتی ہیں مرادیں سب اذکار ِ مدینہ میں


افلاک پہ چرچا ہے رفقا میں فرشتے ہیں

مخمور جو ڈوبا ہے افکار ِ مدینہ میں​

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت کیا ہے | نعت گو شعراء