"دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 43: سطر 43:
=== پچھلا کلام ===
=== پچھلا کلام ===


[[]]
[[ہے سرورِ عالم کا ہی بس نام و نسب خاص]]


=== سلمان رسول کا تعارف ===
=== سلمان رسول کا تعارف ===


[[سلمان رسول ]]
[[سلمان رسول ]]

نسخہ بمطابق 10:24، 4 جنوری 2017ء



نعت رسول مقبول ﷺ

دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض

نور حق کی تابش سے، روشن آپ کے عارض

آپ کا حسیں پیکر، کائنات کا زیور

نقرئی سراپا ہے، کندن آپ کے عارض

رنگ، روشنی، خوشبو، پھول، تتلیاں، جگنو

حسن کے حوالے ہیں، مخزن آپ کے عارض

وہ بھی کیا زمانہ تھا، عاشقوں کے نینوں کو

آٹھوں پہر دیتے تھے، درشن آپ کے عارض

کاش میں جنم لیتا، آپ کے زمانے میں

دیکھتے بِتا دیتا، جیون آپ کے عارض

روئے آدمیت پر، غازہ آپ کا اسوہ

اور دید کو اس کی، درپن آپ کے عارض

عشق کا مزا جب ہے، آنکھ کو دکھائی دیں

شرقاً آپ کے عارض، غرباً آپ کے عارض

ڈھونڈنے کوئی نکلے، بے مثال رعنائی

آئیں گے تصور میں، فوراً آپ کے عارض

اگلا کلام

جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے

پچھلا کلام

ہے سرورِ عالم کا ہی بس نام و نسب خاص

سلمان رسول کا تعارف

سلمان رسول