دنیا نہیں دیتی تو نہ دے ساتھ ہمارا ۔ حبیب جالب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:24، 5 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حبیب جالب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دنیا نہیں دیتی تو نہ دے ساتھ ہمارا

ہم کو بہت شاہِ عرب تیرا سہارا


ہر چیز بدل جائے ترا پا کے اشارہ

کیا گردشِ افلاک ہے، کیا وقت کا دھارا


ہر سمت تھا پھیلا ہوا، طوفانِ تباہی

انسان کی کشتی کو ملا، تجھ سے کنارہ


پھر آپ کی جانب ہیں زمانے کی نگاہیں

پھر ایک نظر حاصل کونین خدارا


جالب کو یقیں ہے کہ تری چشمِ کرم سے

چمکے گا غریبوں کے مقدر کا ستارا