دل میں رہے گا شافع محشر کا اعتبار ۔ حسن عسکری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:26، 15 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حسن عسکری ==== {{نعت}} ==== دل میں رہے گا شافعِ محشر کا عتبار فردِ عمل ہے گرچہ گناہو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حسن عسکری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دل میں رہے گا شافعِ محشر کا عتبار

فردِ عمل ہے گرچہ گناہوں سے داغدار


آقا کی ہوگی ہم کو زیارت زہے نصیب!

ہم سب کو اب ہے صبحِ قیامت کا انتظار


غفلت میں ہم نے آہ گزاری تمام عمر

بخشش کا ہوگا ان کی شفاعت پہ انحصار


آقا کے روبرو نہ اٹھائیں گے ہم نظر

لب بستہ ہم رہیں گے خطاوؔں پہ اشکبار


محشر میں ہوگا جس گھڑی دیدارِ مصطفیٰ

آئے گا کیسے اے دلِ مضطر تجھے قرار


بھیجیں گے نعت گویوں کو آقا پیام خاص

ان کی نوازشوں کا نہ ہم کر سکے شمار


برپا کریں محفلِ میلاد ہم حسن

گزرے گا اب مدینے میں یوں عہد پُر بہار