دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو ۔ حسن رضا خان

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : حسن رضا خان

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ ع سلم

دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو

سینے پہ تسلی کو ترا ہاتھ دھرا ہو


گر وقت اجل سر تری چوکھٹ پہ جھکا ہو

جتنی ہو قضا ایک ہی سجدے میں ادا ہو


دیکھا انہیں محشر میں تو رحمت نے پکارا

آزاد ہے جو آپ کے دامن سے بندھا ہو


آتا ہے فقیروں پہ انہیں پیار کچھ ایسا

خود بھیک دیں اور خود کہیں منگتوں کا بھلا ہو


فردوس کے باغوں سے ادھر مل نہیں سکتا

جو کوئی مدینہ کے بیاباں میں گما ہو


دے ڈالیے اپنے لب جاں بخش کا صدقہ

اے چارہ دل ! درد حسن کی بھی دوا ہو


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| سید فصیح الدین سہروردی کی آواز میں

| اویس رضا قادری کی آواز میں

| محمد اعظم چشتی کی آواز میں

| صوفی نعیم سیفی کی آواز میں




مزید دیکھیے

حسن رضا خان