دعا کبھی نہیں مانگی سو مانگ لیں اللہ (مظفر حنفی )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:05، 30 مارچ 2018ء از سید عرفان عرفی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: شاعر: پروفیسر مظفرؔ حنفی(نئی دہلی ) ﷺ دعا کبھی نہیں مانگی سو مانگ لیں اللہ کہ درد ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: پروفیسر مظفرؔ حنفی(نئی دہلی )


دعا کبھی نہیں مانگی سو مانگ لیں اللہ

کہ درد ہو تو ہم آنسو بہا سکیں اللہ

ہمارے نقشِ کفِ پا ہی سدّ راہ بنے

لہو غبار اُڑاتا ہے کیا کریں اللہ

وہ ایک زحم کہ ہستی جسے کہیں ، نہ بھرا

تری عطا ہے ، کسے اتّہام دیں اللہ

نفَس نفَس ہے یقین و فما کی آویزش

قدم قدم پہ خدا ہیں کسے کہیں اللہ

الجھ گیا میرے دامن سے خار زارِ خودی

پھسل گئیں مرے ہاتھوں سے راحتیں اللہ

یہاں تو لوگ سدا نیکیاں بھُناتے ہیں

کبھی گناہ کی توفیق دے انہیں اللہ

ہر ایک شئے میں مظفر ؔخدا نظر آیا

اگر چہ ہم ہیں خود اپنی تلاش میں اللہ



"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659