داغ دہلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:35، 14 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== {{نعت2}} آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی آپ پر جان ہے قربان رسول عربی کس نے یہ مرتبہ پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نمونہ کلام

سانچہ:نعت2

آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی

آپ پر جان ہے قربان رسول عربی


کس نے یہ مرتبہ پایا، یہ ہوا کس کو عروج

ہوئےاللہ کے مہمان رسول عربی


ہے وہی حکم خداوند تعالی بیشک

جو ہو آپ کا فرمان رسول عربی


آپ کا رتبہ ہے ایسا کہ جناب جبرائیل

آپ کے در کے ہیں دربان رسول عربی