"دارالاماں یہی ہے حریم خدا کے بعد ۔ صبا اکبر آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعت شاعر: صبا اکبر آبادی ==== {{نعت}} ==== دارالاماں یہی ہے حریمِ خدا کے بعد...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: خاص نعت]]


شاعر: [[صبا اکبر آبادی]]
شاعر: [[صبا اکبر آبادی]]

حالیہ نسخہ بمطابق 07:10، 5 اگست 2017ء


شاعر: صبا اکبر آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دارالاماں یہی ہے حریمِ خدا کے بعد

ہم کس کے در پہ جائیں درِ مصطفیٰ کے بعد


پُر نور کتنا خاکِ مدینہ سے دل ہوا

آئینہ کیسا صاف ہوا ہے جلِا کے بعد


روزِ جزا سے قبل شفاعت کریں گے آپ

جنّت بھی آپ بخشیں گے روزِ جزا کے بعد


طیبہ ہے اس سخی دو عالم کا گھر جہاں

خالی کوئی فقیر نہ جائے صدا کے بعد


مجھ کو طلب نہیں ہے شرابِ طہور کی

تر ہے زباں مدحتِ خیرالوریٰ کے بعد


وہ جنگ جس کی بدر کے دن ابتدا ہوئی

وہ جنگ جا کے ختم ہوئی کربلا کے بعد


کام آئے گا ضرور محمد کا واسطہ

دل کو یقین اثر کا ہے اپنی دعا کے بعد


یوں تو فضا بہشت کی بھی جاں نواز ہے

کیا جی لگے مدینے کی آب وہوا کے بعد


ہم عاشقانِ آلِ محمد ہیں اے صبا

زندہ رہیں گے نام ہمارے فنا کے بعد