خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے ۔ حفیظ تائب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:50، 7 ستمبر 2017ء از 111.68.101.103 (تبادلۂ خیال) (←‏{{نعت}})
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حفیظ تائب

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوش ہوں کہ میری خاک ہی احمد نگر کی ہے

مجھ پر نظر ازل سے شہ بحر و بر کی ہے


تابش میری نظر میں ہے اس رہگذار کی

جس پر نثار جلوہ فشانی قمر کی ہے


لب پر ہے بات خلق رسول کریمﷺ کی

آمد ریاض جاں میں نسیم سحر کی ہے


شاید کیا ہے یاد مجھے پھر حضورﷺ نے

پھر کیفیت عجیب میری چشم تر کی ہے


یاد نبیﷺ ہو منزل عقبی میں ساتھ ساتھ

میری بس ایک یافت یہی عمر بھر کی ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حفیظ تائب | حفیظ تائب کی شاعری