خوش رنگ و خوش نما ہے وہ گنبد جو سبز ہے ۔ نذرعابد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:56، 15 دسمبر 2017ء از 139.59.225.82 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نذر عابد ==== {{نعت}} ==== خوش رنگ و خوش نما ہے وہ گنبد جو سبز ہے آنکھوں میں بس رہا ہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: نذر عابد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خوش رنگ و خوش نما ہے وہ گنبد جو سبز ہے

آنکھوں میں بس رہا ہے وہ گنبد جو سبز ہے


اس نامہ سیاہ کے بدلے پنہ کہاں

ہاں ایک آسرا ہے وہ گنبد جو سبز ہے


چہرے پہ جو لکھی ہے وہ زردی ہے خوف کی

آنکھوں میں تیرتا ہے وہ گنبد جو سبز ہے


دل بھی تو اک سفید کبوتر ہے آس کا

یہ بھی تو ڈھونڈتا ہے وہ گنبد جو سبز ہے


نیلاہٹوں میں غرق ہے ، مسموم ہے فضا

تریاق بانٹتا ہے وہ گنبد جو سبز ہے


میرے لہو سے سرخ ہے عابدؔ یہ راہ شوق

مجھ کو بلا رہا ہے وہ گنبد جو سبز ہے


نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27