خوابوں میں انھیں آقا دیدار کراتے ہیں ۔ ندیم نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:02، 23 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ندیم نیازی ==== {{نعت}} ==== خوابوں میں انھیں آقا دیدار کراتے ہیں سرکار کی نعتیں جو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ندیم نیازی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوابوں میں انھیں آقا دیدار کراتے ہیں

سرکار کی نعتیں جو دن رات سناتے ہیں


سرکارِ مدینہ کے جو شوق میں آتے ہیں

دامانِ طلب بھر کے محفل سے وہ جاتے ہیں


ہے حشر کے دن ان کی بخشش کا یہی ساماں

راتوں کو تہجد میں جو اشک بہاتے ہیں


جلتے ہیں عدد اس سے، جل جائیں اگر ہم تو

سرکارِ مدینہ کا ہر جشن مناتے ہیں


قدسی بھی ندیم ان کو کرتے ہیں سلام آکر

جو نامِ محمد کو آنکھوں سے لگاتے ہیں