"خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ و سلم ۔ امیر مینائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 6: سطر 6:
  }}
  }}


[[شاعر: امیر  مینائی]]
شاعر: [[امیر  مینائی]]





نسخہ بمطابق 15:56، 1 اکتوبر 2017ء


شاعر: امیر مینائی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ و سلم

مرسل دادر خاص پیمبر صلی اللہ علیہ و سلم


نورِ مجسم ،نیرِ اعظم سرور عالم مونس آدم

نوح کے ہمدم، خضر کے رہبر صلی اللہ علیہ و سلم


بحرِ سخاوت ،کانِ مروت ،آیہؔ رحمت، شافعِ اُمت

مالکِ جنت، قاسمِ کوثر صلی اللہ علیہ و سلم


رہبرِ موسیٰ، ہادیؔ عیسیٰ، تارکِ دنیا ، مالک عقبیٰ

ہاتھ کا تکیہ، خاک کا بستر صلی اللہ علیہ و سلم


سردِ خراماں، چہرہ گلستان، جبہ تاباں، مہر درخشاں

سنبل پیچاں، زلف معنبر صلی اللہ علیہ و سلم


قبلہ عالم، کعبہؔ اعظم، سب سے مقدم، راز سے محرم

جانِ مجسم، روحِ مصور صلی اللہ علیہ و سلم


مہر سے مملو ریشہ ریشہ، نعت امیر اپنا ہے پیشہ

ورد ہمیشہ دن بھر شب بھر صلی اللہ علیہ و سلم