"خدا نے بھیجا ہے آپ تحفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5: سطر 5:
=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ===
=== نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ===


[[خدا نے بھیجا ہے آپ تحفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر ]]
خدا نے بھیجا ہے آپ تحفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر <ref>  القرآن: سورة الأحزاب -56: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيْما –
ترجمہ : بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی آپ کی خدمت بابرکت میں درود پڑھا کرو ، اور کثرت سے سلام عرض کیا کرو -
</ref>


عطا ہمیں بھی کیا وظیفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر  
عطا ہمیں بھی کیا وظیفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر  

نسخہ بمطابق 21:40، 1 جنوری 2017ء

موضوع : نعت

شاعر: محمد اسامہ سرسری

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

خدا نے بھیجا ہے آپ تحفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر <ref> القرآن: سورة الأحزاب -56: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيْما – ترجمہ : بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی آپ کی خدمت بابرکت میں درود پڑھا کرو ، اور کثرت سے سلام عرض کیا کرو -

</ref> 

عطا ہمیں بھی کیا وظیفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر

دعا کے اول درود بھیجیں ، دعا کے آخر سلام بھیجیں

کہیں گے پاکر دعا میں وقفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر

وہ نامہ بر ہیں ، وہی ہیں نامہ ، وہی ہیں محبوبِ ربّ خامہ

خدا کی جانب سے ہر صحیفہ درود ان پر ، سلام ان پر

درود ہی سے چمن کی رونق ، سلام ہی سے حیاتِ برحق

یہ کہہ کے کھلتا ہے ہر شگوفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر

خدا نے شہکار اک بنایا ، یوں اس نے سارا جہاں سجایا

جہانِ کُن کا حسیں اضافہ درود ان پر ، سلام ان پر

چمن میں قائل ہے غنچہ غنچہ ، سخن میں ناطق ہے نقطہ نقطہ

عدن میں گویا ہے غرفہ غرفہ ، درود ان پر ، سلام ان پر

جیے اگر ہم تو روضے آکر ، مرے اگر ہم تو جاکے کوثر

اسامہ! بھیجیں گے بالمشافہ درود ان پر ، سلام ان پر